میسی نے رونالڈو کو شکست دیدی مگر کیسے
پرتگالی فٹبالر کی ٹیم سعودی پرو لیگ کے ٹائٹل سے محروم
پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو ایک مرتبہ پھر ارجنٹائن کو ورلڈکپ جتوانے والے لیونل میسی نے پیچھے چھوڑ دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لیونل میسی نے اسٹراسبرگ کے خلاف گول کرکے یورپ کی ٹاپ فائیو لیگ میں رونالڈو کے سب سے زیادہ گول کا ریکارڈ توڑتے ہوئے پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کو فرنچ لیگ کا ریکارڈ 11ویں مرتبہ ٹائٹل جیتوادیا۔
میسی یورپ کی ٹاپ 5 لیگز میں 496 ریکارڈ گول کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔
دوسری جانب دنیا کے مہنگے ترین فٹبالر رونالڈو کی خدمات لے کر بھی سعودی کلب النصر ٹائٹل سے محروم رہا، پرتگالی سپر اسٹار اپنی ٹیم کو ٹائٹل جتوانے میں ناکام رہے۔
مزید پڑھیں: رونالڈو نے میچ کے دوران ''سجدہ'' کرکے دنیا کو حیران کردیا
النصر اور الاتفاق کے درمیان مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا جبکہ الاتحاد نے الفیحا کو 0-3 سے شکست دیکر سعودی پرو لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
سعودی کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے رونالڈو محض 18 مقابلوں میں 14 گولز اسکور کرسکے جبکہ انکی ٹیم کو روایتی حریف الہلال سے بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔