خانہ کعبہ کے عین اوپر سورج ہوگا؛ فوٹو: فائل
آج چشم دنیا نے وہ نظارہ دیکھا جو سال میں صرف دو بار ہی رونما ہوتا ہے، آج سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر سے گزرا جس میں اس کا سایہ ختم ہوگیا۔
العربیہ نیوز کے مطابق اس حوالے سے جدہ فلکیاتی کمیٹی نے اعلان کیا تھا۔ پاکستانی وقت کے مطابق اس دلچسپ اور حیران کن مظاہر قدرت کا نظارہ 2 بج کر 26 پر ہوا۔
اس مظاہر قدرت کی بدولت دنیا بھر میں مسلمانوں نے قبلے کی درست سمت کا تعین بغیر قطب نما کے کیا۔
ماہرین کہنا ہے کہ سال میں صرف دو بار سورج خانہ کعبہ کے ٹھیک اوپر آتا ہے۔ یہ وقت تب آتا ہے جب سورج اور خانہ کعبہ ایک دوسرے کے عین متوازی یعنی ایک ہی خطِ عمود پر ہوں، اس وقت سورج اور خانہ کعبہ کے 90 ڈگری پر ہونے کی وجہ سے خانہ کعبہ کا سایہ بھی دکھائی ہیں دیتا۔