
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سابق کپتان راشد لطیف نے بتایا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان نے ہارورڈ بزنس اسکول کے پروگرام کا حصہ بن گئے ہیں، وہ یہ اعزاز پانے والے پہلے پاکستانی کرکٹرز ہوں گے۔
پروگرام میں شرکت کیلئے دونوں کرکٹرز 31 مئی سے 3 جون تک امریکی ریاست بوسٹن میں ہارورڈ بزنس اسکول کیمپس کی کلاسز میں شرکت کریں گے۔
مزید پڑھیں: بابراعظم زلمی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام دیکھنے پشاور پہنچ گئے
کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ پروفیسر ایلبرس اور رحمانی کے ساتھ اس پروگرام کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی ہے، مجھے یقین ہے کہ دنیا کے کونے کونے سے آنے والے طلباء اور کاروباری شخصیات سے سیکھنے کو ملےگا۔
مزید پڑھیں: یومِ تکریم شہداءِ؛ کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کی شرکت
اس موقع پر وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عالمی اسٹیج پر پاکستان کی نمائندگی کرنا ایک بہت بڑا اعزاز ہے، ہم ہارورڈ کے بی ای ایم ایس پروگرام میں دنیا کے بہترین افراد سے سیکھنے جارہے ہیں، مجھے یقین ہے کہ یہ ایک دلچسپ سفر ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پروگرام سے حاصل ہونے والی تعلیم اور اپنے تجربات کو نئی نسل میں منتقل کرنے کی کوشش کریں گے۔
Harvard beckons Babar Azam, Muhammad Rizwan, and mentor Talha Rehmani for the prestigious program
— Rashid Latif | 🇵🇰 (@iRashidLatif68) May 28, 2023
The world number one ranked ODI batter and Captain of the Pakistan cricket team Babar Azam and wicketkeeper Muhammad Rizwan, the Vice Captain of the Pakistan test cricket team, are… pic.twitter.com/cuyNUpo1rc
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔