چوہدری شجاعت کی جانب سے دی گئی دورہ پاکستان کی دعوت امیتابھ بچن نے قبول کرلی
اپنی مصروفیات سے جیسے ہی فرصت ملی پاکستان ضرور آؤں گا، امیتابھ بچن کا چوہدری شجاعت کو خط
بھارتی اداکار امیتابھ بچن نے سابق وزیر اعظم اورمسلم لیگ(ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے دی گئی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے بھارتی اداکار رضا مراد کے ذریعے امیتابھ بچن کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی جسے بگ بی نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی مصروفیات سے جیسے ہی فرصت ملی وہ پاکستان ضرور آئیں گے، امیتابھ بچن نے چوہدری شجاعت حسین کے نام خط میں ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تاخیر سے جواب دینے پر معذرت کی ہے۔
امیتابھ بچن نے خط میں لکھا کہ پاکستان سے میری بہت سی یادیں وابستہ ہیں اورمیری والدہ کا تعلق بھی فیصل آباد سے تھا جب کہ دادا کراچی کے اعلیٰ قانون دان تھے اور وہ اپنے دور میں پنجاب کے وزیرخزانہ بھی رہے۔ انہوں نے کہاکہ جب وہ بیمار تھے تو ان کی صحت یابی کے لئے پاکستان میں بہت دعائیں کی گئیں، ان کے پاس پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرنے کے الفاظ نہیں۔