امریکی حکومت اور اپوزیشن کا ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے قرض کی حد مقرر کرنے پر اتفاق

رواں برس امریکا کے قرضے 31.1 ٹریلین ڈالر کی بلند ترین سطح پر ہیں


ویب ڈیسک May 28, 2023
امریکا کے ڈیفالٹ کا خطرہ بڑھ گیا تھا؛ فوٹو: فائل

امریکا کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے حکومت اور اپوزیشن جماعت کے درمیان قرض کی حد مقرر کرنے کا بل لانے پر اتفاق ہوگیا۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اس بات کا فیصلہ حکمراں جماعت ڈیموکریٹ اور پوزیشن جماعت ری پبلکنز کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد ہوا۔ جس میں صدر جوبائیڈن اور اپوزیشن کی جانب سے اسپیکر ایوانِ نمائندگان میک کارتھی نے بھی شرکت کی۔

صدر جوبائیڈن اور اسپیکر ایوانِ نمائندگان میک کارتھی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں قرض کی حد مقرر کرنے کے لیے بل پر اتفاق ہوگیا۔ یہ بل رائے شماری کے لیے بدھ کے روز پیش کیا جائے گا۔

یہ خبر پڑھیں : امریکا کے ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ، آئی ایم ایف نے عالمی معیشت کیلیے خطرے کی گھنٹی بجادی

اس بل سے امریکا کے معاشی بحران اور ڈیفالٹ ہونے کے خطرے سے نکل آنے کا امکان قوی ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں برس کے آغاز میں ہی امریکا کے قرضے 31.1 ٹریلین ڈالر کی بلند ترین سطح پر تھے اور اپوزیشن جماعت کے اکثریت کے باعث ایوان نمائندگان اور صدر بائیڈن کے درمیان قرض کی حد مقرر کرنے پر محاذ آرائی کے باعث ملک کے ڈیفالٹ کرجانے کا خطرہ تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔