جونئیر ہاکی ٹیم کے پاس ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرنے کا سنہری موقع
ایشیاکپ میں قومی ٹیم کو محض جاپان سے میچ ڈرا یا جیتنا ہوگا
عمان کے شہر صلالہ میں جاری جونئیر ہاکی ایشیاکپ میں قومی ٹیم اپنے ابتدائی تین مقابلوں میں سے 2 جیت اور ایک ڈرا کرکے جونئیر ہاکی ورلڈکپ میں براہ راست کوالیفائی کرنے کے قریب پہنچ گیا ہے۔
گروپ اے میں پاکستان نے چائینیز تھائی پے کو 1-15 جبکہ تھائی لینڈ کو 0-9 سے شکست دی، ایونٹ کے تیسرے میچ میں قومی ٹیم نے روایتی حریف بھارت کے ساتھ مقابلہ 1-1 گول سے برابر کیا، پوائنٹس ٹیبل پر بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں تین فتوحات کے ساتھ 7، 7 پوائنٹس کے ہمراہ موجود ہیں۔
پاکستان کو گروپ اے میں اگلا مقابلہ جاپان سے کھیلنا ہے اگر پاکستان جاپان کیخلاف میچ ڈرا کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے یا اسے شکست دیتا ہے تو جونئیر ہاکی ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرجائے گا۔
مزید پڑھیں: جونیئر ہاکی ایشیاکپ؛ پاکستان اور بھارت کا میچ 1-1 گول سے برابر
واضح رہے کہ ملائیشیا بطور میزبان پہلے ہی ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے، اسکا مطلب یہ ہے کہ آخری 4 سیمی فائنل تک پہنچنے والی ٹیمیں ورلڈکپ ٹکٹ حاصل کرنے کی اہل ہوں گی۔
مزید پڑھیں: جونیئر ہاکی ایشیاکپ: پاکستان کی مسلسل دوسری فتح
دوسری جانب پاکستانی ٹیم کے ہاکی کنسلٹنٹ رولینٹ اولٹ مینز نے کہا تھا کہ وہ پاکستان کو سیمی فائنل میں جگہ بناتے دیکھنا چاہتے ہیں، میں یہاں جونیئر ٹیم کنسلٹنٹ کے طور پر ہوں اور میرا پہلا چیلنج پاکستان کو ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کروانا ہے۔ اگر ہم گروپ اے سے سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے تو ہم میگا ایونٹ کیلئے کوالیفائی کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔
مزید پڑھیں: جونئیر ہاکی ایشیاکپ؛ پاکستان نے چائینیز تھائی پے شکست دیدی
یاد رہے کہ جونیئر ہاکی مینز ورلڈکپ رواں سال کے اختتام پر 5 سے 16 دسمبر 2023 تک ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں کھیلا جائے گا۔