لیجنڈری آرنلڈ شیوارزنیگر نے پاکستانی مداحوں کا شکریہ کیوں ادا کیا
اداکار نے یوکرین کے مداحوں کے لئے شکریہ کا ٹویٹ کیا کیوں کہ وہاں ان کی ویب سیریز ٹاپ پر موجود ہے اس پر ایک پاکستانی صارف نے ان کی توجہ دلائی کی پاکستان میں بھی 'فوبر' نمبر ون پر ہے اور ساتھ ہی اس صارف نے اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا۔
Thank you to my fans in Pakistan! 🇵🇰 https://t.co/EhILLlq4Jt
آرنلڈ شیوارزنیگر نے پاکستان کے مداحوں کیلئے شکریہ کی ٹویٹ کی اور لکھا 'میرے پاکستان کے مداحوں، آپ کا شکریہ'۔
نیٹ فلکس کی نئی ویب سیریز میں اداکار ایک سی آئی اے ایجنٹ کا کردار ادا کررہے ہیں جنہیں ان کا ہینڈلر 'زمین پر 65 برس کا سب سے تیز سفید شخص' قرار دیتا ہے۔
حقیقی زندگی میں شیوارزنیگر کی عمر 75 برس ہوچکی ہے اور 'فوبر' ان کے کیریئر کی سب سے پہلی ٹی وی سیریز ہے۔