ایل سیز نہ کھلنے کے باعث جیٹ فیول کی کمی تمام تربیتی طیارے گراؤنڈ

حکومت فوری طور پر چھوٹے جہازوں کے لیے پورٹ پر پھنسے فیول کو ریلیز کرے، ائیرکرافٹ اوبرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن کیپٹن


ویب ڈیسک May 28, 2023
—فائل فوٹو

ایدھی فاؤنڈیشن کی ایئر ایمبولنس سمیت تمام تربیتی طیاروں کو جیٹ فیول کی شدید قلت کے باعث عاضی طور پر گراؤنڈ کردیا ہے۔

اس حوالے سے جنرل سیکریٹری ائیرکرافٹ اوبرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن کیپٹن آصف نواز نے بتایا کہ ایل سیز نہ کھلنے سے ایک بار پھر فیول کی قلت ہوگئی ہے، فلائنگ اکیڈمیز کے چھوٹے طیاروں کا فیول پورٹ پر پھنس گیا۔

انہوں نے بتایا کہ فیول کی قلت کے سبب فلائنگ محدود ہونے بعد مکمل طورپر رک گئی جبکہ ایدھی فاؤنڈیشن کی ائیرایمبولنس کا طیارہ بھی تیل کی قلت سے عاضی طور گراونڈ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت فوری طور پر چھوٹے جہازوں کے لیے پورٹ پر پھنسے فیول کو ریلیز کرے، فلائنگ نہ ہونے سے ایوی ایشن کمپنیز کو شدید نقصان ہورہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں