ٹی ٹی پی میں اندرونی اختلافات شدید آپس کی لڑائی میں درجنوں دہشتگرد ہلاک و زخمی

حکومت پاکستان نے مرنے والے دہشت گردوں کے سر کی قیمت بھی مقرر کر رکھی تھی


ویب ڈیسک May 28, 2023
—فائل فوٹو

کالعدم ٹی ٹی پی اور اس سے منسلک دہشت گرد گروپوں میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کرگئے جس کے باعث وہ آپس ہی میں ایک دوسرے کی جانوں کے درپے ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اختلافات کی وجہ سے دہشت گردوں کے مابین شدید لڑائی جاری ہے، وہ تمام دہشت گرد جو سیکیورٹی فورسز اور عوامی اجتماعات پر حملوں میں ملوث تھے اور حکومت پاکستان کی جانب سے جن دہشت گردوں کے سر کی قیمت بھی مقررتھی وہ جاری اندرونی لڑائی میں یا تو مارے جا چکے ہیں یا پھر زخمی ہیں۔

ذرائع کے مطابق 2022 میں مارے یا زخمی ہونے والے دہشت گردوں کی تفصیلات کچھ یوں ہیں، 19 جنوری 2022 کو تحریک طالبان سوات کا مفتی برجان زخمی ہوا جبکہ سرغنہ مسلم یار مارا گیا۔

15 مئی 2022 کو ہونے والی جھڑپ میں تحریک طالبان سوات کے دہشت گردعثمان ، بلال ، جنت گل ، حضرت اللہ سمیت 5 دہشت گرد مارے گئے جبکہ دہشت گرد 8 زخمی ہوئے۔

28 مئی 2022 کو تحریک طالبان باجوڑ کا سرغنہ گوہر اور 25 جون 2022 کو ٹی ٹی پی کا زبیرعرف کالا زخمی ہوئے، 7 اگست 2022 کو ٹی ٹی پی باجوڑ کا دہشت گرد عبداللہ زخمی جبکہ سرغنہ عقابی مارا گیا۔

8 اگست 2022 کو جماعت الاحرار کا سرغنہ انور خان مارا گیا، 14 ستمبر 2022 کو دہشت گرد سرغنہ بادشاہ خان اور سرغنہ روشم سمیت 6 دہشت گرد ہلاک جبکہ سرغنہ ذبیح اللہ اور سرغنہ عبدالواحد سمیت 12 دہشت گرد زخمی ہوئے۔

9 اکتوبر 2022 کو تحریک طالبان کے سرغنہ عبداللہ عرف خاکی، حکومت اور حمزہ زخمی ہوئے، 27 اکتوبر 2022 کوٹی ٹی پی بلوچستان کا سرغنہ بسم اللہ عرف پہلوان مارا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |