عالیہ بھٹ نے ’بہترین اداکارہ‘ کا آئیفا ایوارڈ کیوں وصول نہیں کیا وجہ سامنے آگئی
اداکارہ اپنے اگلے پروجیکٹ میں کرن جوہر کی فلم ’روکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں رنویر سنگھ کے ساتھ نظر آئیں گی
بالی وڈ کی نامور اداکارہ عالیہ بھٹ کو 'گنگوبائی کاٹھیاواڑی' میں بہترین اداکاری پر آئیفا ایوارڈ 2023 سے نوازا گیا ہے لیکن بدقسمتی سے ایک خاندانی ایمرجینسی کی وجہ سے وہ ایوارڈ وصول کرنے کیلئے شو میں نہ پہنچ سکیں۔
اداکارہ نے ایوارڈ ملنے کے بعد انسٹاگرام پر ایک جذباتی پوسٹ لگائی ہے جس میں انہوں نے اپنی فلم 'گنگوبائی کاٹھیاواڑی' کا پوسٹر شیئر کیا اور لکھا 'آئیفا کا شکریہ، مجھے افسوس ہے کہ میں ایوارڈ وصول کرنے کیلئے خود حاضر نہ ہوسکی'۔
انہوں نے اس ایوارڈ پر مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ اس اعزاز سے مجھے اور فلم کی پوری ٹیم کو نئی مسرت اور خوشی ملی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عالیہ بھٹ اپنے نانا نریندر رزدان کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ایوارڈ شو میں شرکت نہ کرسکیں اور ان کی جگہ فلم پروڈیوسر جیانتی لال نے ایوارڈ وصول کیا۔

عالیہ بھٹ اپنی اگلے پروجیکٹ میں کرن جوہر کی فلم 'روکی اور رانی کی پریم کہانی' میں رنویر سنگھ کے ساتھ نظر آئیں گی۔