انتخابات نظرثانی کیس چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں سماعت آج ہوگی

جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بھی 3 رکنی بینچ کا حصہ ہیں۔


ویب ڈیسک May 29, 2023
—(فوٹو : فائل)

پنجاب میں انتخابات کے عدالتی حکم پر الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں سماعت آج ہوگئی۔

سماعت چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرے گا جس میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔ اسی کیس میں گزشتہ سماعت کے دوران تحریک انصاف نے اپنا جواب جمع کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن چاہتا ہے سپریم کورٹ نظریہ ضرورت کو زندہ کرے۔

تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی نظرثانی اپیل مسترد کرنے کی استدعا کی تھی اور کہا کہ نظرثانی اپیل میں الیکشن کمیشن نے نئے نکات اٹھائے ہیں جب کہ نظرثانی اپیل میں نئے نکات نہیں اٹھائے جاسکتے، الیکشن کمیشن نظرثانی اپیل میں نئے سرے سے دلائل دینا چاہتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں