افغانستان میں نیٹو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ 5 فوجی ہلاک

ہیلی کاپٹر کو طالبان نے نشانہ نہیں بنایا بلکہ حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا، ترجمان نیٹو


ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز پر تھا جو تختہ پل کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا، ترجمان پولیس فوٹو؛ فائل

افغانستان کے جنوبی علاقے میں نیٹو فورسز کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیٹو فورسز کا ہیلی معمول کی پرواز پر تھا کہ صوبہ قندھار کے علاقے تختہ پل کے قریب گرکر تباہ ہوگیا جس میں سوار پانچوں فوجی ہلاک ہوگئے، صوبائی پولیس کے ترجمان کے مطابق نیٹو فورسز کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز پر تھا اور فنی خرابی کے باعث تختہ پل کے علاقے میں گرکرتباہ ہوا۔


دوسری جانب نیٹو فورسز کے ترجمان کا طالبان کی جانب سے کارروائی کے خدشے کو مسترد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا جبکہ ہیلی کاپٹر میں آگ لگ جانے سے فوجیوں کی ہلاکتیں ہوئیں تاہم فوجیوں کا تعلق کس ملک سے ہے اس حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |