گرلز اسکول کی ٹینکی میں چھپکلی گرگئی پانی پینے سے 20 بچیوں کی طبیعت خراب
تمام بچیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، اسپتال انتظامیہ
صابر آباد کے علاقے گورنمنٹ ہائی اسکول جندری میں مضر صحت پانی سے 20 بچیوں کی حالت غیر ہوگئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق ٹینکی میں چھپکلی گر گئی تھی اور بچیوں نے پانی پیتے ہی الٹیاں شروع کر دیں، بچیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق بچیوں کی حالت بالکل سنبھل گئی ہے اور تمام کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ڈپٹی کمشنر کرک احمد زیب بھی کرک پہنچ گئے۔