پی ٹی آئی نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کیلیے کمیٹی تشکیل دیدی
سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان چیئرمین مقرر، ریجنل صدور اور سیکرٹریز بھی تعینات کردیے گئے، نوٹیفکیشن جاری
پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔
پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جب کہ ہمایوں اختر سمیت ریاض فتیانہ، رائے عزیز اللہ، فیصل شیر جان، طارق دین، حافظ فرحت، وسیم قادر اور اعجاز منہاس بھی بلدیاتی کمیٹی کے چیئرمین مقرر کیے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں فرخ حبیب مغربی پنجاب، صداقت علی عباسی شمالی، ڈاکٹر یاسمین راشد مرکزی جب کہ عون عباس بپی جنوبی پنجاب کے ریجنل صدر مقرر کیے گئے ہیں۔ ان کے علاوہ رائے مرتضیٰ مغربی پنجاب، حماد اظہر مرکزی پنجاب اور معین قریشی جنوبی پنجاب میں بلدیاتی کمیٹی کے ریجنل جنرل سیکریٹریز تعینات کیے گئے ہیں۔
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں کمیٹی تشکیل دیے جانے کے نوٹیفکیشن پر پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے دستخط کیے ہیں۔