ایسا بدترین دور پوری زندگی نہیں دیکھا فاشسٹ آمریت ہے پی پی رہنما لطیف کھوسہ

مذاکرات کے بعد اگر عمران خان اپنے مؤقف پر قائم رہیں تو عوام اسکے ساتھ ہوں گے، سابق گورنر پنجاب


ویب ڈیسک May 29, 2023
مذاکرات کے بعد اگر عمران خان اپنے مؤقف پر قائم رہیں تو عوام اسکے ساتھ ہوں گے، سابق گورنر پنجاب

سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ اس طرح کا بدترین دور پوری زندگی نہیں دیکھا۔

پیپلز پارٹی رہنما لطیف کھوسہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ انتہائی قابل مذمت اور افسوس ناک ہے دنیا میں ہمیں شرمندگی ہو رہی ہے، جس طرح عورتوں کی چادر و چار دیواری کی پامالی کی جا رہی ہے ، اس طرح کا بدترین دور میں نے اپنی پوری زندگی میں نہیں دیکھا ۔

لطیف کھوسہ نے پریس کانفرنس کرکے پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کو ڈیپوٹیشنسٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈیپوٹیشن پر آئے لوگ واپس اپنے ڈیپارٹمنٹ میں چلے جاتے ہیں، پیپلز پارٹی کو بالکل ریکمنڈ نہیں کروں گا کہ ایسے لوگوں کو پارٹی میں لیں، جس میں وفا نہیں وہ انسان ہی نہیں ہے، ادھر سے اُدھر جانے کی وجہ سےتو ہمارا سیاسی کلچر تباہ ہوا ہے۔

[video width="848" height="480" mp4="https://c.express.pk/2023/05/whatsapp-video-2023-05-29-at-1.12.32-pm-1-1685353422.mp4"][/video]

ان کا کہنا تھا کہ ملٹری کورٹس میں کیسز کو سپورٹ نہیں کرتا اس کا کوئی جواز نہیں، آئین میں ترمیم کیے بغیر ملٹری کورٹس کا کوئی جواز نہیں ہے، البتہ جنہوں نے بھی تنصیبات پر حملہ کیا ہے انہیں ضرور کیفر کردار تک پہنچنا چاہیے۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ اگر آپ نے ملک کو تباہ کرنا ہے تو پھر مذاکرات کے دروازے بند کر دیں ، مذاکرات کے بعد اگر عمران خان اپنے مؤقف پر قائم رہیں تو عوام اسکے ساتھ ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن نہ کروانے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کو پتا ہے اگر وہ الیکشن میں جاتے ہیں تو جمہور ان کے ساتھ نہیں ہے، جمہوریت پر وہ یقین نہیں رکھتے، فاشسٹ ڈکٹیٹرشپ ہے جتنی دیر آپ ڈنڈا کے ساتھ چلا لو حکمرانی کرلو۔

لطیف کھوسہ نے دعا کی کہ عمران ریاض کے لیے دعا گو ہوں اللہ اسے زندگی دے اللہ کرے وہ زندہ ہے۔

[video width="352" height="640" mp4="https://c.express.pk/2023/05/whatsapp-video-2023-05-29-at-1.12.32-pm-1685353439.mp4"][/video]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں