کراچی میں پانچ روز کے دوران نگلیریا سے تین افراد جاں بحق

قیوم آباد کی 32 سالہ گلشن، سرجانی کا 45 سالہ محمد آصف اور صدر کا رہائشی 19 سالہ ظاہر شاہ جاں بحق ہوئے، سندھ حکومت


Staff Reporter May 29, 2023
قیوم آباد کی 32 سالہ گلشن، سرجانی کا 45 سالہ محمد آصف اور صدر کا رہائشی 19 سالہ ظاہر شاہ جاں بحق ہوئے، سندھ حکومت (فوٹو : انٹرنیٹ)

کراچی میں گزشتہ پانچ روز کے دوران دماغ خور جرثومے نگلیریا نے خاتون سمیت تین افراد کی جان لے لی۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں گزشتہ پانچ روز کے دوران نگلیریا سے تین اموات رپورٹ ہوئی ہیں، قیوم آباد کی 32 سالہ گلشن نامی خاتون 24 مئی کو جان سے گئی، 26 مئی کو سرجانی کا رہائشی 45 سالہ محمد آصف اور صدر کا رہائشی 19 سالہ ظاہر شاہ 28 مئی کو چل بسا۔

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کراچی ڈاکٹر عبدالحمید جمانی کے مطابق رواں برس نیگلیریا سے اب تک تین اموات ہوئی ہیں جبکہ گزشتہ سال دماغ خور جرثومہ پانچ افراد کی جان لے چکا ہے۔

ڈی جی ہیلتھ سروسز نے کہا کہ نیگلیریا کی علامات میں سر درد، بخار، متلی، الٹی، گردن میں اکڑن، تبدیل شدہ ذہنی کیفیت اور دورے پڑنا شامل ہیں۔ جان لیوا جرثومے نگلیریا سے بچاؤ کے لیے شہری پانی کے ٹینکس میں کلورین ملائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں