معروف بھارتی اداکارہ دیپیکا نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا

دیپیکا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے پہلے بچے کو جنم دینے والی ہیں اور شادی شدہ زندگی میں بےحد خوش ہیں


ویب ڈیسک May 29, 2023
(فوٹو؛ انسٹاگرام)

بھارتی ٹی وی اداکارہ دیپیکا ککڑ نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا۔

سال 2018 میں مسلمان ساتھی اداکار شعیب ابراہیم سے شادی کر کے اسلام قبول کرنے والی ٹی وی اداکارہ دیپیکا ککڑ نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے کا اعلان کر دیا۔

بھارتی میڈیا کو دیئے ایک حالیہ انٹرویو میں دیپیکا ککڑ کا کہنا تھا کہ وہ جلد اپنے پہلے بچے کو جنم دینے والی ہیں اور اپنی شادی شدہ زندگی میں بےحد خوش ہیں۔


اداکارہ نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر کی اجازت سے بچے کی پیدائش کے بعد گھریلو ذمہ داریوں اور بچے کی پرورش پر مکمل توجہ دینا چاہتی ہیں اس لئے شوبز کو خیرباد کہہ رہی ہیں۔

دیپیکا نے بتایا کہ اُن کے شوہر شعیب ابراہیم بھی ان کے اس فیصلے سے متفق ہیں تاہم انہوں نے کبھی اداکارہ کو کام سے نہیں روکا۔


یاد رہے کہ مشہور ٹیلی ویژن ڈرامہ سیریل 'سسرال سمر کا' میں ایک ساتھ کام کرنے کے بعد شعیب ابراہیم اور دیپیکا نے شادی کر لی تھی۔ دیپیکا جلد اپنے پہلے بچے کو جنم دینے والی ہیں ان کی جوڑی کو بھارت میں بےحد پسند کیا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں