آڈیو لیکس کمیشن اور سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سماعت کے لیے مقرر
سپریم کورٹ بل کی سماعت یکم جون کو اور آڈیو لیکس کمیشن کی سماعت 31 مئی کو ہوگی
سپریم کورٹ میں آڈیو لیکس کمیشن کیس اور سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023ء سماعتوں کے لیے مقرر کردیے گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023ء، سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا، چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بینچ یکم جون کو سماعت کرے گا۔
اس ضمن میں سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے، سپریم کورٹ نے 8 مئی کو کیس تین ہفتوں کے لیے ملتوی کیا تھا۔
دریں اثنا اسی طرح سپریم کورٹ میں آڈیو لیکس کمیشن کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا، چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ 31 مئی کو اس مقدمے کی سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت میں آڈیو لیکس کمیشن کا نوٹی فکیشن معطل کردیا تھا۔