بھارت22 سالہ نوجوان نے 16سالہ گرل فرینڈ کو بیدردی سے قتل کردیا
لوگ قتل کی ہولناک واردات کو دیکھتے رہے لیکن کوئی بھی لڑکی کو بچانے نہیں آیا
بھارت میں 22 سالہ نوجوان نے تیز دھار چاقو کے وار کرکے 16 سالہ گرل فرینڈ کو بیدردی سے سب کے سامنے قتل کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق قتل کی ہولناک واردات ریاست اترپردیش میں ہوئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز میں نوجوان کو لڑکی پر چاقو سے 16 وار کرتے اور پتھر سے سر کچلتے دیکھا جا سکتا ہے۔
قتل کی اس ہولناک واردات کے وقت کئی افراد موجود تھے جو خاموش تماشائی کی طرح یہ سب دیکھتے رہے اور کسی نے لڑکی کو بچانے کی کوشش نہیں کی۔
سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلۂ قتل بھی برآمد کرلیا۔ 22 سالہ ملزم کی شناخت ساحل کے نام ہوئی ہے جو اے سی ٹیکنیشین ہے اور مقتولہ اس کی گرل فرینڈ تھی۔
پولیس کو دیے گئے بیان میں ملزم کا کہنا تھا کہ گزشتہ شام گرل فرینڈ سے تلخ کلامی کے بعد لڑائی ہوئی تھی اور میں غصے تھا۔ لڑکی ایک دعوت میں شرکت کے لیے جارہی تھی کہ راستے میں روک کر قتل کردیا۔
مقتولہ کی ماں کا کہنا ہے کہ ہم لڑکے کو نہیں جانتے۔ ہمیں صرف انصاف چاہیے۔ اپنی بیٹی کے سفاک قاتل کو پھانسی پر لٹکتا ہوا دیکھنا چاہتی ہوں۔