سوشل میڈیا کی مدد سے پاکستانی شہری 53 سال بعد گھر پہنچ گیا
ممتاز خان عرف ملتانے 1971 میں ایران چلا گیا تھا
دیر بالا کے علاقے عشیری درہ سے 53 برس قبل لاپتا ہونے والا شخص سوشل میڈیا کے ذریعے گھر پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق لاپتا ہونے والا ممتاز خان عرف ملتانے 1971 میں ایران چلا گیا تھا، چند دن پہلے سوشل میڈیا پر رشتہ داروں سے رابطہ قائم ہوا تھا۔ ممتاز خان کے گھر پہنچنے پر پورے گاؤں میں جشن کا سماں تھا۔
53 سال بعد گھر لوٹنے پر رشتہ داروں نے سہرے پہنائے جبکہ مقامی لوگوں کی بڑی تعداد مبارکباد دینے رشتہ داروں کے پاس پہنچ گئی۔ اس موقع پر ممتاز خان نے بتایا کہ حقیقت میں گھر اور رشتہ داروں کو بھول گیا تھا، واپس گھر پہنچ کر دیکھا تو سب کچھ بدل گیا ہے۔