9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی نے عمران خان کو طلب کرلیا

چیئرمین پی ٹی آئی کو آج شام 4 بجے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آفس قلعہ گجر سنگھ میں پیش ہونے کا کہا گیا ہے، ذرائع


Staff Reporter May 29, 2023
فوٹو فائل

9 مئی کے پرتشدد واقعات کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو آج (منگل) شام 4 بجے طلب کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور میں جلاؤ گھیراؤ کی تحقیقات کے سلسلے میں ڈی آئی جی کامران خان کی سربراہی میں بننے والی جے آئی ٹی نے عمران خان کو طلب کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آفس قلعہ گجر سنگھ میں طلب کیا گیا ہے جہاں اُن سے 9 مئی کے واقعات پر تفتیش کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کو جے آئی ٹی میں طلبی کا نوٹس موصول ہوگیا ہے جس پر انہوں نے اپنی قانونی ٹیم کے ساتھ مشاورت بھی کی ہے، عمران خان کل جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے یا نہیں تا حال فیصلہ نہیں ہوسکا۔

یاد رہے کہ 9 مئی کے واقعات پر پنجاب حکومت نے 10 مختلف جے آئی ٹیز بنائی تھیں، عمران خان تھانہ سرور روڈ، شادمان اور ریس کورس سمیت دیگر تھانوں میں درج ہونے والے مقدمات میں نامزد ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں