برطانوی خاتون ٹیٹو کے عالمی ریکارڈ کیلئے کوشاں
مجھے اس پر فخر ہے اور یہی میرا مقصد ہے، میلیسا سیلون
ویلز سے تعلق رکھنے والی خاتون اور دو بچوں کی والدہ میلیسا نے اپنی جِلد کو ٹیٹو سے بھر دیا ہے اور اب ان کا عزم ہے کہ وہ زمین پر سب سے زیادہ ٹیٹو والی شخصیت بنیں اور ورلڈ ریکارڈ قائم کریں۔
46 سالہ میلیسا سلون کے چہرے کا ہر انچ ٹیٹو کی سیاہی سے ڈھکا ہوا ہے۔ پھولوں اور صلیب کے پیچیدہ ڈیزائنوں سے ان کے گال، ٹھوڑی اور پیشانی بھری ہوئی ہے۔
میلیسا نے کہا کہ میں گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر بننا چاہوں گی، میں اس کے لیے کوشش کر رہی ہوں۔ میرے چہرے پر سیاہی کی 3 تہیں ہیں۔ میرے جِلد پر شاید دنیا میں سب سے زیادہ ٹیٹو ہیں اور اگر نہیں تو جس رفتار سے میں یہ کررہی ہوں، میرے پاس جلد ہی اس کا اعزاز ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اس پر فخر ہے اور یہ میرا مقصد ہے۔ بہت سے لوگ گنیز میں اپنا نام نہیں بنا پاتے لیکن میں بناؤں گی۔

میلیسا ٹیٹو کی عادی ہیں اور اکثر تنازعات کی زد میں رہتی ہیں کیونکہ ان کی جلد پر اس قدر ٹیٹو کی وجہ سے متعدد بار اور ریستورانوں میں داخلے پر پابندی عائد ہے۔