یہودیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مذہبی اسکول قائم کرلیا

اسرائیل کے قریبی اتحادی امریکہ نے بھی اس اقدام پر تشویش کا اظہار کیا ہے


ویب ڈیسک May 29, 2023
[فائل-فوٹو]

مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے ہومش میں جہاں یہودی آبادکاروں کے داخلے پر پابندی تھی، وہاں یہودیوں نے اپنا مذہبی اسکول قائم کرلیا ہے۔


عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکول ہومش میں تعمیر کیا گیا ہے جو مغربی کنارے کی چار چوکیوں میں سے ایک میں موجود ہے اور جسے 2005 میں غزہ کی پٹی سے اسرائیلی انخلا کے طور پر خالی کیا گیا تھا۔


اُسی سال ایک ایکٹ میں اسرائیلیوں کو یہاں دوبارہ داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا تاہم مارچ میں اسرائیلی ریاست نے اس ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یہودی آبادکاروں کو بسایا۔


دوسری جانب آبادکاری کے مخالف گروہوں کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں مزید بستیوں کی تعمیر ایک آزاد فلسطینی ریاست کی امیدوں کو پر پانی پھیردیتی ہے۔اس حوالے سے اسرائیل کے قریبی اتحادی امریکہ نے بھی اس اقدام پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |