زائرہ وسیم نقاب میں کھانا کھانے والی خواتین کی حمایت کیلئے سامنے آگئیں

اداکارہ نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز سپر اسٹار عامر خان کی فلم ’دنگل‘ سے کیا تھا

فوٹو : فائل

دین اسلام کیلئے 2019 میں شوبز انڈسٹری چھوڑنے والی اداکارہ زائرہ وسیم نقاب میں کھانا کھانے والی خواتین کی حمایت کیلئے سامنے آئی ہیں۔

ٹویٹر پر ایک صارف نے اپنی ٹویٹ میں ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ایک خاتون نقاب کے ساتھ کھانا کھا رہی ہے اور ساتھ ہی نقاب پر طنز کرتے ہوئے کیپشن دیا 'کیا یہ کسی انسان کا انتخاب ہے؟'۔

زائرہ وسیم نے اس ٹویٹ پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے بھی اسی طرح شادی میں شرکت کی ہے اور اسی طرح کھایا ہے اور یہ ان کی مکمل طور پر اپنی چوائس تھی۔
Load Next Story