گورنر بلوچستان نے تاجروں کو خوش خبری سنادی

حکومت افغانستان اور ایران کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں میں تیزی لانے کے لیے کوشاں ہے، ملک عبدالولی خان کاکٹر


ویب ڈیسک May 29, 2023
فوٹو فائل

گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکٹر نے حکومت سرحدی تجارت کو فروغ دینے کے لیے ایران اور افغانستان کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں میں تیزی لارہی ہے۔

نوابزادہ محبود جوگیزئی کی قیادت میں قلعہ سیف اللہ اور بادبنی کے وفد سے ملاقات میں گورنر بلوچستان نے کہا کہ صوبے سے غربت اور پسماندگی کے خاتمے کے حوالے سے تاجروں اور صنعت کاروں کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ سرحدی تجارت کو مزید وسعت اور تاجروں کی بنیادی ضروریات پوری کر کے ہی غربات کے مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

گورنر بلوچستان نے کہا کہ حکومت سرحدی تجارت کو فروغ دینے اور ایران و افغانستان کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں میں تیزی لانے کے لیے کوشاں ہے، جس کا تاجروں اور عوام کو فائدہ ہوگا۔

انہوں نے كہا كہ سرحدی تجارت كو بڑھانے اور كاورباری حضرات كو ہمسايہ ممالک كي تجارتي منڈيوں تک رسائي كي راہ ہموار كرنے پر توجہ مركوز ہے، تفتان، چمن، نوشكي، باديني اور قمرالدين وغيرہ پوائنٹس پر نئے تجارتي راستے كھولنے سے نہ صرف پورے ملک كے معاشي نظام كو استحكام ملے گا بلكہ بلوچستان ميں معاشي اور تجارتي سرگرميوں ميں بھي بيتحاشا اضافہ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔