
میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہوئی جس میں بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کی برسی کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے پروگرام میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔
پولیس کے ترجمان اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) محمد خالد نے پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نوعمر لڑکے نے بھارتی گلوکار کی برسی پر قرآن کی تلاوت منعقد کرنے اور ہوائی فائرنگ کی تقریب منعقد کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔

دعوت نامے میں تمام بدمعاشوں اور جٹ برادری کو صمد پورہ یونیورسٹی کی گلی میں ختم قرآن کے بعد ہوائی فائرنگ کی دعوت دی گئی تھی۔
اے ایس آئی خالد نے بتایا کہ بی ڈویژن پولیس نے پوسٹ وائرل ہوتے ہی لڑکے کو حراست میں لے لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تفتیش پر پتہ چلا کہ لڑکا میٹرک کا طالب علم ہے اور اس کی عمر تقریباً 15 سال ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔