عمران خان کے نو مئی جیسے اقدامات کیوجہ سے سرمایہ کار پاکستان نہیں آرہے وزیراعظم

نو مئی کا واقعہ عمران خان کی آئی ایم ایف معاہدے سے روح گردانی کی کڑی کا تسلسل ہے، شہباز شریف


ویب ڈیسک May 29, 2023
(فوٹو : فائل)

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نو مئی کے واقعات پر ملکی معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا اور اب سرمایہ کار پیسہ لگانے کو تیار نہیں ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے طویل بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ 'عمران نیازی کی معیشت اور سرحدی معاملات پر سمجھ بوجھ دیکھیں جو کافی محدود ہے'۔

شہباز شریف نے لکھا کہ 'عمران کان ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لانے میں اپنے کلیدی کردار کو بہت آسانی کے ساتھ بھول جاتا ہے، اُس کی آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کر کے پاکستان کو ڈیفالٹ کرنے کی کوشش کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے'۔

وزیراعظم نے لکھا کہ 'عمران خان کی نہ رکنے والی مزاحمتی سیاست، لانگ مارچ اور دھرنوں سے ملک میں سیاسی اور معاشی بحران پیدا ہوا اور اس کے ذریعے عمران خان نے سرمایہ کاروں میں بے یقینی کیفیت بھی پیدا کی جس کی وجہ سے اب وہ اپنا سرمایہ لگانے سے گریز کررہے ہیں'۔

شہباز شریف نے لکھا کہ 'صرف 9 مئی کے واقعات ہی نے معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے، جو عمران خان کے ملک مخالف ناپاک عزائاور یہ ان کے ناپاک عزائم کا کھلم کھلا ثبوت ہے اس کے علاوہ بے تحاشہ کرپشن کی داستانیں علیحدہ ہیں'۔


انہوں نے کہا کہ '‏اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ ہمیں ابھی بھی معاشی مشکلات کا سامنا ہے مگر ہم الحمدللہ بحرانی کیفیت سے نکل چکے ہیں، ان معاشی مشکلات پر قابو پانے کیلئے سنجیدگی سے حکومت ٹھوس معاشی منصوبہ بندی اور پالیسی سطح پر اقدامات کررہی ہے'۔

'ہم دوست اور شراکت دار ممالک کے ساتھ مل کر جہاں جہاں ضرورت ہے وہاں مالی خلا کو پورا کر رہے ہیں، درآمدات کو کم اور افراط زر میں کمی اصل چیلنجز ہیں، جن سے اسی وقت ہی صحیح معنوں میں مقابلہ کیا جا سکتا ہے جب ہم برآمدات، سرمایہ کاری اور پیداوار میں اضافے کو معیشت ٹھیک کرنے کے بنیادی عناصر بنائیں گے'۔

وزیراعظم نے مزید لکھا کہ ہماری تمام تر کوششیں و توانائیاں ان اہداف کے حصول پر لگی ہوئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں