کراچی میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد طلبہ شریک
امتحانات صبح اور شام کی شفٹوں میں ہوں گے، 59 امتحانی مراکز حساس قرار، اطراف میں دفعہ 144 نافذ
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹرمیڈیٹ کے پہلے مرحلے میں بارہویں جماعت کے تمام گروپس کے سالانہ امتحانات کا آج سے آغاز ہوگیا۔
امتحانات میں ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات شریک ہوں گے۔ منگل 27 جون تک جاری رہنے والے امتحانات میں سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، ہوم اکنامکس، کامرس ریگولر،کامرس پرائیویٹ، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، خصوصی امیدواروں،ہوم اکنامکس گروپس اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے امتحانات ہوں گے۔
امتحانات صبح اور شام کی شفٹوں میں ہوں گے۔ صبح 9 سے 12بجے تک سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے امتحانات ہوں گے۔ دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک کامرس ، آرٹس ،خصوصی امیدواروں اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے امتحانات لیے جائیں گے۔
انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2023ء کے لیے صبح اور شام کی شفٹوں میں مجموعی طور پر 211 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ 117 امتحانی مراکز صبح کی شفٹ میں جب کہ 94 شام کی شفٹ میں بنائے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر59 امتحانی مراکز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ امتحانات کے پرامن و بلاتعطل انعقاد اور طلبہ کی سہولت کے لیے پولیس رینجرز حکام سے مدد طلب کی گئی ہے ۔
امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لیے پچھلے سال کی طرح اس سال بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ ہوگی۔ امتحانی مراکز میں موبائل فون، ٹیبلٹس، لیپ ٹاپ اور الیکٹرانک ڈیوائس لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نقل کی روک تھام کے لیے ایم سی کیوز کا سوال نامہ پرچے کے آخری آدھے گھنٹے میں طلبہ کو دیا جائے گا۔