کوئی یہ سوچتا ہے کہ پاکستان کو اکیلا لے کرچلوں گا تو یہ بھول ہے شاہد آفریدی

قربانیاں دینے کا بھی ایک وقت ہوتا ہے، شاہد آفریدی


ویب ڈیسک May 30, 2023
ملک کی ترقی کے لیے کام کرنا چاہیے، شاہد آفریدی:فوٹو:فائل

پاکستان کے سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ اگر کوئی یہ سوچتا ہے کہ پاکستان کو اکیلا لے کر چلوں گا تو یہ اس کی بھول ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ اس ملک کے لیے ہم سب نے بڑی قربانیاں دی ہیں ۔قربانیوں کا بھی ایک وقت ہوتا ہے اب ہمیں ملک کی ترقی اور کامیابی کی طرف گامزن ہونا چاہیے۔

شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی یہ سوچتا ہے کہ میں ملک کو اکیلا لے کر چلوں گا تو یہ اس کی بھول ہے۔ ملک کو آگے لے جانے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ اس ملک کے لیے ہمارے بڑوں نے بہت قربانیاں دی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں