نواز شریف پارٹی عہدے پر بحالی کی درخواست ناقابل سماعت قرار

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا


ویب ڈیسک May 30, 2023
(فوٹو: فائل)

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی پارٹی عہدے پر بحالی کی درخواست عدالت نے ناقابل سماعت قرار دے دی۔

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کو پارٹی صدارت کے عہدے پر بحال کرنے کی درخواست پر سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت نے درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھا۔

جسٹس علی باقر نجفی نے مقامی وکیل آفاق احمد کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اُسے ناقابل سماعت قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نااہل کیا، درخواست گزار سپریم کورٹ رجوع کرے ۔ لاہور ہائی کورٹ سپریم کورٹ کے ماتحت ہے، یہاں سماعت نہیں ہوسکتی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں