شاہ زمان علی خان کی آواز نے مداحوں کو استاد نصرت فتح علی خان کی یاد دلا دی

مداحوں کا کہنا ہے کہ شاہ زمان کی آواز ان کے دادا نصرت فتح علی خان سے بےحد ملتی ہے

(فائل فوٹو)

شاہ زمان علی خان کی آواز نے مداحوں کو سُروں کے بےتاج بادشاہ نصرت فتح علی خان کی یاد تازہ کروا دی۔

سوشل میڈیا پر گلوکار راحت فتح علی خان اور ان کے بیٹے شاہ زمان کے ایک کنسرٹ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ایک ساتھ پرفارم کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

شاہ زمان علی خان اپنے والد کے ساتھ مشہور گانے 'کنا سونا تینوں رب نے بنایا' پر سُر ملاتے نظر آرہے ہیں جس پر مداحوں کا کہنا ہے کہ شاہ زمان جب سُر لگاتے ہیں تو ان کی آواز بلکل اُن کے دادا استاد نصرت فتح علی خان کی یاد تازہ کر دیتی ہے۔








View this post on Instagram


A post shared by Something Haute (@somethinghauteofficial)




سوشل میڈیا پر بھی یہ ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس پر گائیکی کیلئے دنیا بھر میں مشہور اس خاندان کے مداحوں کا کہنا ہے کہ شاہ زمان کو گاتا دیکھ کر انہیں یقین ہوگیا ہے کہ پاکستان کی موسیقی کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

کئی سوشل میڈیا صارفین نے بھی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے شاہ زمان علی خان کی آواز کو استاد نصرت فتح علی خان کی آواز قرار دے دیا۔ صارفین کا کہنا ہے کہ شاہ زمان علی خان نے ان کا دل جیت لیا ہے۔
Load Next Story