بھارتی اداکارہ دیپیکا نے شوبز کو خیرباد کہنے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
شوبز چھوڑنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ان کی بات کا غلط مطلب نکالا گیا، دیپیکا ککڑ
بھارتی ٹی وی اداکارہ دیپیکا ککڑ نے شوبز کو خیرباد کہنے کی خبروں کی تردید کر دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹی وی ڈراموں کی مشہور اداکارہ دیپیکا ککڑ نے شوبز چھوڑنے کی خبروں کو افواہ قرار دے دیا۔
دیپیکا نے بھارتی میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ ان کے گزشتہ انٹرویو میں کہی بات کا غلط مطلب نکال کر جھوٹی خبر پھیلائی گئی ہے۔
دیپیکا نے کہا کہ وہ جلد ماں بننے والی ہیں اس لئے اس وقت صرف اپنے خاندان اور گھر پر توجہ دینا چاہتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ممکن ہے وہ بچے کی پیدائش کے بعد شوبز سے 3 سے 4 سال کا وقفہ لیں مگر ایسا نہیں ہے کہ وہ شوبز چھوڑ رہی ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر انہیں اس دوران کوئی اچھا پراجیکٹ آفر ہوا تو وہ ضرور کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی اداکارہ دیپیکا نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا
یاد رہے گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا پر خبریں چلائی گئیں تھیں کہ سسرال ثمر کا کے ساتھی اداکارہ شعیب ابراہیم سے شادی کر کے اسلام قبول کرنے والی دیپیکا ککڑ نے شوبز کو بھی خیرباد کہہ دیا ہے۔