ریاستی علامات پر حملہ کرنے والے مذاکرات کے حقدار نہیں وزیراعظم

شرپسندی کرنے اور آگ لگانے والوں کو سزا ملنی چاہیے، شہباز شریف


ویب ڈیسک May 30, 2023
مذاکرات سے سیاسی کامیابیاں حاصل ہوتی ہیں، شہباز شریف:فوٹو:فائل

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ریاست کی علامتوں پر حملہ کرنے والے مذاکرات کے حقدار نہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ سیاستدانوں کے بھیس میں شرپسندوں اور آگ لگانے والوں نے ریاستی علامتوں پر حملے کیے ایسے لوگ مذاکرات کے حقدار نہیں۔ ایسے شرپسند عناصر کو ان کے کیے کی سزا ملنی چاہیے۔ جمہوری ممالک میں ایسا ہی ہوتا ہے۔



وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مذاکرات سیاسی عمل کا حصہ ہوتے ہیں جن کی مدد سے جمہوریت پختہ ہوتی اور پروان چڑھتی ہے۔ متعدد سیاسی اور آئینی کامیابیاں مذاکرات کے ذریعے سے ہی حاصل کی جاتی ہیں تاہم سیاست دانوں کے بھیس میں موجود شرپسندوں سے بات چیت نہیں ہوسکتی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں