صدر مملکت دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
صدر مملکت سے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ کی ون ٹو ون ملاقات، اہم سیاسی اور انتظامی امور پر بات چیت
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی بھی صدر پاکستان کے ہمراہ ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ ائیرپورٹ پہنچنے پر گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ اور اعلیٰ سرکاری آفیسرز نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔ گورنر ہاؤس کوئٹہ آمد پر بلوچستان کانسٹیبلری کے دستے نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو سلامی دی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے ون ٹو ون ملاقات کی۔ ملاقات میں اہم سیاسی اور انتظامی امور سمیت باہمی دلچسپی کے معاملات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔