عمران خان کی گرفتاری میں فوج کا کوئی کردار نہیں تھا وزیر دفاع

تحریک انصاف پر پابندی خارج از امکان نہیں ، خواجہ آصف


ویب ڈیسک May 30, 2023
عمران خان فوجی تنصیبات پرحملے کی توجیح پیش کررہے ہیں، خواجہ آصف:فوٹو:فائل

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری میں فوج کا کوئی کردار نہیں تھا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کو فوج یا رینجرز نے گرفتار نہیں کیا تھا۔ رینجرز نے گرفتاری میں پولیس کی مدد کی تھی۔ عمران خان فوج پر غلط الزامات لگا رہے ہیں۔ عمران خان اب فوجی تنصیبات پر حملے کی توجیح پیش کررہے ہیں اور لوگوں کو اکسانے اور منظم حملوں کا جواز اور بہانہ تلاش کررہے ہیں۔عمران خان فوج کا ان حملوں سے ناتا جوڑ رہے ہیں کیا اس کا مطلب ہے کہ انہوں نے جو کیا درست ہے ؟

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف پر پابندی کے حوالے سے ابھی اتحادیوں سے مشاورت نہیں ہوئی تاہم فوری ضرورت پڑی تو اتحادیوں سے مشورہ بھی کرلیا جائے گا۔ پی ٹی آئی پر پابندی خارج از امکان نہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف مذاکراتی کمیٹی بنانے کے ساتھ متبادل کمیٹی بھی بنا د۔ اگر مذاکراتی کمیٹی ہی پی ٹی آئی چھوڑ جائے تو کوئی متبادل انتظام ہونا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نواز شریف پاکستان ضرور آئیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |