مسلمانوں سے نفرت کرنا آج کل بھارت میں فیشن بن چکا ہے نصیرالدین شاہ

سرکار نے چالاکی سے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف لوگوں کے ذہن آلودہ کر دیئے ہیں، اداکار

(فائل فوٹو)

بالی ووڈ کے سینئر اداکار نصیر الدین شاہ کا کہنا ہے کہ مسلمانوں سے نفرت کرنا بھارت میں ہر طبقے کے لوگوں کا فیشن بن گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو کے دوران بالی ووڈ کی بےشمار فلموں میں اہم کردار ادا کرنے والے اداکار نصیرالدین شاہ نے بھارتی حکومت پر اسلاموفوبیا پھیلانے کا الزام عائد کر دیا۔

اداکار نے بھارت میں مسلم کمیونٹی کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چاہے فلمیں ہوں یا حقیقت مسلمانوں سے نفرت آج کل فیشن بن چکا ہے۔








View this post on Instagram


A post shared by Something Haute (@somethinghauteofficial)




ان کا کہنا تھا کہ یہ پریشان کن وقت ہے مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے حکومتِ وقت نے چالاکی سے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف لوگوں کے ذہن آلودہ کر دیئے ہیں اب پڑھے لکھے اور باشعور ہندو بھی مسلمانوں سے نفرت کرتے ہیں۔

نصیرالدین شاہ نے سوال اُٹھایا کہ اگر بھارت سیکولر ملک ہے یہاں جمہوری نظام ہے تو یہ لوگ ہر چیز میں مذہب کو کیوں داخل کر دیتے ہیں؟
Load Next Story