کراچی میں فائرنگ سے متحدہ کے کارکن سمیت 11ہلاک حساس ادارے کا افسر زخمی

آئی آئی چندریگرروڈپرگارڈ،اورنگی میں شفیع محمدہلاک،لیاری،مریدگوٹھ ، کورنگی اورلیاقت آبادسے5لاشیں ملیں


Staff Reporter September 17, 2012
کنواری کالونی میںامان محسود،آئی آئی چندریگرروڈپرگارڈ،اورنگی میں شفیع محمدہلاک،لیاری،مریدگوٹھ ، کورنگی اورلیاقت آبادسے5لاشیں ملیں۔ فوٹو: فائل

شہرکے مختلف علاقوں میں فائرنگ اوراغواکے بعدقتل کرکے لاشیں پھینکنے کے واقعات میں متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن سمیت11افرادہلاک جبکہ حساس ادارے کے افسر اورخاتون سمیت7افرادزخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹرساڑھے11نشان حیدرچوک کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے40سالہ شفیع محمد ہلاک ہوگیا،مقتول کونشان حیدرچوک کے قریب جانوروں اورپرندوںکی خریدوفروخت کیلیے لگنے والے اتوار بازارمیں فائرنگ کر نشانہ بنایاگیا،اس کے شناختی کارڈ پرپتہ لیاقت آباد درج ہے جبکہ وہ سرجانی ٹاؤن کا رہائشی بتایاجاتاہے۔آئی آئی چند ریگر روڈ محمدی ہاؤس کے قریب شیل پمپ پرتعینات سیکیورٹی گارڈ42سالہ افتخارکو موٹر سائیکل پر سوار2ملزمان نے فائرنگ کر کے ہلاک کردیااور فرار ہوگئے ،مقتول پولیس فاؤنڈیشن کاسیکیورٹی گارڈاوراس کاآبائی تعلق نوشہرو فیروز سے تھا۔پیرآبادکے علاقے منگھوپیرکنواری کالونی ابراہیم مسجدوالی گلی خورشیداسپتال کے سامنے30سالہ امان اﷲ محسودکوموٹرسائیکل سوارملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

وہ منگھوپیرسلطانہ آبادکارہائشی اوراس کاآبائی تعلق وزیرستان سے تھا۔کورنگی صنعتی ایریاکے علاقے ڈی ایچ اے فیز7ایکسٹینشن وومن کالج کے قریب خالی پلاٹ سے28سالہ نامعلوم شخص کی برہنہ لاش ملی،لاش پیرا شوٹ کے سلے ہوئے کار کے ٹاپ کورمیں لپٹی ہوئی تھی اوروہاں پر کرکٹ کھیلنے کے لیے آنے والے بچوں نے لاش دیکھ کرپولیس کو اطلاع دی،ملزمان نے مقتول کی شناخت مٹانے کے لیے اس کے چہرے کو جلا دیا تھا۔حاجی مریدگوٹھ لسبیلہ پل کے نیچے سے28سالہ نامعلوم شخص کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملی،مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔لیاری موسیٰ لین گلزارمسجد کے قریب سے بھی ایک ہاتھ پاؤں بندھی بوری بندلاش ملی جسے نامعلوم ملزمان نے اغوا کے بعد3 گولیاں مار کر قتل کر دیااور لاش پھینک کر فرار ہوگئے، مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔

موچکوتھانے کی حدودبلدیہ ٹاؤن اتحادٹاؤن نواب کالونی خیبرمحلہ مدینہ مسجدکے قریب مسلح ملزمان کی فائرنگ سے28سالہ معاذخان ہلاک جبکہ اس کی18سالہ اہلیہ روشی زخمی ہوگئی۔خاتون نے پولیس کواپنے بیان میں بتایاکہ اس کاآبائی تعلق خیبر پختونخواسے تھا،اس نے اپنے گھروالوںکی اجازت کی بغیرمعاذخان سے 2 سال قبل خیبر پختونخوامیںکورٹ میرج کی تھی،2 ستمبرکووہ اورمعاذ کراچی آگئے کچھ دن ایک ہوٹل میں رہے،2 روز قبل معاذنے نواب کالونی میں رہائش پزیراپنے بہنوئی سے رابطہ کیاجس کے بعدوہ لوگ اس کے گھرنواب کالونی آگئے،واقعے کے وقت معاذکے بہنوئی نے کہاکہ اس نے ان کیلیے کرائے کاگھر لے لیاہے۔

لہذاوہ اس کے ساتھ چلیں،جب وہ لوگ اس کے ساتھ جانے لگے تواس نے روشی کے پاس سے4 تولہ سونا لے لیااور کہاکہ یہاں کے حالات صحیح نہیں ہیں میرے پاس رکھوادوجبکہ معاذ کاشناختی کارڈ اور ان کے پاس موجود3موبائل فون بھی اس نے لے لیے جبکہ سمیں انہیں نکال کردے دیں،نئے گھرمیں جاتے ہوئے کافی دور تک پیدل چلنے کے بعدجہاڑیوں سے 2نامعلوم افراد نکل کر آئے جن کے ہاتھ میں پستول تھا،انھوں نے اورمعاذکے بہنوئی نے معاذکے سرمیں گولی ماری جبکہ وہ بھاگ کرایک دکان میں گھس گئی تاہم انھوں نے اس پربھی فائرنگ کی جس کے باعث اس کے ہاتھ پرگولی لگی توملزمان فرارہوگئے۔لیاقت آبادنمبر5سندھی ہوٹل ٹمبرمارکیٹ محمدی مٹھائی والے کی دکان کے قریب نامعلوم کار سوار2افراد کی بوری بندلاش پھینک کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

ہلاک کیے جانے والے ایک شخص کی شناخت 20 سالہ شہروز بلوچ کے نام سے ہوئی ،مقتول محمود آباد بلوچ پاڑہ کا رہائشی اور نجی کمپنی میں سیکیورٹی گارڈ تھا،ہلاک ہونے والے دوسرے شخص کی شناخت نہیں کی جا سکی۔درخشاں کے علاقے ڈیفنس خیابان شمشیرصبا کمرشل کیفے کلفٹن سپراسٹورپرنامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے46سالہ حسین ہلاک ہو گیا،مقتول کلفٹن سی ویو کا رہائشی اور نجی بینک کا ملازم تھا جبکہ وہ متحدہ قومی موومنٹ کلفٹن سیکٹر کا کارکن تھا۔ڈیفنس کے علاقے فیزٹوایکسٹینشن طوبیٰ مسجدکے قریب فائرنگ سے حساس ادارے کاافسرانور علی موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔

واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کی وجہ سے پیش آیا،پیر آباد کے علاقے قصبہ کالونی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے رئیس نامی شخص زخمی ہوگیا۔سٹی کورٹ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے35سالہ معراج اور36سالہ عامرزخمی ہوگئے جبکہ لیاری آگرہ تاج کالونی عائشہ منزل کے قریب نامعلوم افرادکی فائرنگ سے31سالہ سلمان اور9 سالہ حسین زخمی ہو گئے۔کلری کے علاقے لیاری دریا آباد فدا حسین شیخا روڈ عیسیٰ جمال اسکول گلی نمبر 3 کرما مسجد والی گلی میں نامعلوم ملزمان ایک شخص کی لاش پھینک کر فرار ہو گئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر پولیس کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچایا جہاں مقتول کی شناخت55 سالہ گل جانان نیازی عرف گل جی ولد حاجی خان نیازی عرف لالہ کے نام سے کی گئی ، مقتول دریا آباد گلی نمبر 2 کا رہائشی اور فشری میں مچھلی کا بیوپاری تھا ، مقتول کا سسر خان کباڑی لیاری کا مشہور کباڑی ہے جس سے گینگ وار کے ملزمان نے بھتہ مانگا تھا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں