روسی تیل آنے سے پیٹرول کی قیمت کم نہیں ہوگی وزیر مملکت پیٹرولیم

روسی تیل آئندہ دو ہفتوں میں پاکستان پہنچ جائے گا، حکومت دنیا بھر سے سستا پیٹرول خریدے گی، مصدق ملک


ویب ڈیسک May 30, 2023
—(فوٹو : فائل)

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے روسی تیل آنے کی صورت میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 100 روپے کمی کی خبروں کو مسترد کردیا۔

توانائی سے متعلق تقریب سے خطاب میں مصدق ملک نے واضح کیا کہ روسی تیل آنے سے ملک میں تیل کی قیمتیں کم نہیں ہوں گی البتہ تیل کے زیادہ کارگو آنے کی صورت میں قیمت کم ہوسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ روس کا تیل بردار جہاز آئندہ دو ہفتوں میں پاکستان پہنچ جائے گا جس کے بعد پراسیس مکمل ہونے کے بعد روسی تیل مارکیٹ میں فروخت کیلیے پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے فیصلہ کیا ہے جس کے تحت دنیا میں جہاں بھی سستا تیل ملے گا ہم خریدیں گے۔


وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ پابندیوں سے بچتے ہوئے توانائی کی ضروریات کو پورا کریں، اس کے ساتھ ہی سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے لیے بھی دوبارہ کام شروع کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |