امریکا میں طالب علم نے اسکول کی فروخت کا اشتہار دے دیا
طالب علم نے اسکول کو 42 ہزار 69 ڈالر کی عوض فروخت کرنے کی پیش کش کی
امریکا میں ایک طالب علم نے اسکول کی فروخت کے لیے اشتہار دے دیا۔ طالب علم نے اسکول کو 42 ہزار 69 ڈالر کی عوض فروخت کرنے کی پیش کش کی۔
امریکی ریاست میری لینڈ میں قائم مِیڈ ہائی اسکول کو طالب علم نے فروخت کی تفصیلات میں نصف قید خانہ قرار دیا۔
تفصیلات میں مزید لکھا گیا کہ اسکول کے تمام 15 باتھ روم میں نکاسی کے مسائل ہیں۔ جبکہ عمارت میں باسکٹ بال کورٹ کے ساتھ ایک بڑا اور اچھا کچن اور ڈائننگ روم بھی موجود ہے۔
تفصیلات میں یہ بھی لکھا گیا کہ پراپرٹی کچرے کی بدبو سے آلودہ ہوا اور پانی کے مسائل جیسی اضافی خصوصیات کے ساتھ ملے گی۔
این ایرونڈیل کاؤنٹی پبلک اسکولز کے ترجمان بوب موزیئر نے اس اشتہار کو انتہائی تخلیقی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہت سی سہولیات کی حامل اتنی قیمتی جگہ کو اتنے سستے داموں فروخت کے لیے پیش کیے جانے پر حیرانی ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ اسکول انتظامیہ کا ماننا ہے کہ یہ سینئرز کی جانب سے کی گئی ایک شرارت ہے جس کو قطعی طور پر سنجیدگی سے نہیں لیا گیا ہے۔