کیا ایپل آئی فون 12 کو خیر باد کہنے جا رہا ہے
رواں برس آئی فون 15 کی متوقع ریلیز کے ساتھ ہی کمپنی ایک پُرانے ورژن کو بند کرنے جارہی ہے
ہر سال نئے آئی فون کی آمد جہاں صارفین کی دلچسپی کا سبب ہوتی ہے وہیں اس کا مطلب یہ بھی ہوتا ہے کہ پُرانے ورژن کو الوداع کہنے کا وقت آگیا ہے۔
ٹیک کمپنی ایپل کے متعلق خبریں زیرِگردش ہیں کہ رواں برس آئی فون 15 کی متوقع ریلیز کے ساتھ ہی کمپنی ایک پُرانے ورژن کو بند کرنے جارہی ہے۔
ٹامز گائیڈ کے فون ماہرین کے مطابق اس بار بند ہونے کی باری آئی فون 12 کی ہے۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ یہ فون تین سال پُرانا ہے اور ایپل عموماً اتنے عرصے تک کسی ورژن کی پیداوار نہیں کرتا۔
اس تبدیلی کا مطلب ہوگا کہ ایپل آئی فون 12 کی مزید پیداوار یا اپنی ویب سائٹ پر فروخت نہیں کرے گا۔ تاہم، صارفین دیگر ریٹلرز سے اس فون کو خرید سکیں گے۔
عام طور پر ایپل پُرانے ماڈلز کی فروخت بند کرنے کے بعد ان کی سافٹ ویئر سپورٹ جاری رکھتا ہے۔ تاہم، ایک وقت آتا ہے جب ڈیوائس بہت پُرانی ہوجاتی ہے اور اس کی سافٹ ویئر اپ ڈیٹس نہیں دی جاتیں۔
سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر یہ موقع ہے کہ نیا ماڈل اپ ڈیٹ کیا جائے۔ زیادہ تر سافٹ ویئر کی اپ ڈیٹس ان سیکیورٹی مسائل کے حل ساتھ آتی ہیں جس کا فائدہ ہیکررز اٹھاتے ہیں۔
ایپل کا کہنا ہے کہ وہ تمام اشیاء جن کو ایپل نے سات سال سے زائد عرصہ قبل فروخت کرنا بند کردیا تھا، متروک شمار کی جاتی ہیں۔ ایپل نے متروک اشیاء کے لیے تمام ہارڈویئر سروس ختم کردی ہے اور سروس پرووائڈرز ان متروک اشیاء کے لیے پارٹس کا آرڈر نہیں دے سکتے۔