ماؤنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ میں کچرے کے ڈھیر لگنا شروع کنگنا رناوٹ پھٹ پڑیں

جو انسان اپنے آپ کو خدا کی پسندیدہ مخلوق گردانتے ہیں وہ ذرا دوبارہ اس پر غور کرلیں، اداکارہ

[فائل-فوٹو]

دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کے زیریں کمیپ میں آنے والے مہم جو چوٹی پر جانے سے پہلے اپنے پیچھے کچرا چھوڑنے لگے ہیں جس پر بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوٹ نے غصے کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں ماؤنٹ ایورسٹ کے زیریں کیمپ میں کچرے کے ڈھیر دکھائے گئے ہیں۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ جو انسان اپنے آپ کو خدا کی پسندیدہ مخلوق گردانتا ہے، وہ ذرا دوبارہ اس پر غور کرلیں۔




انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا ویڈیوز ظاہر کرتی ہیں کہ کس طرح آنے والے مہم جو ہر جگہ 'اپنے بدبودار، گندے نشان چوڑ جاتے ہیں اور قدرت کی بے عزتی کرتے ہیں۔ کنگنا رناوٹ کے اس پیغام پر ٹویٹر صارفین نے بھی ان کے نقطہ نظر سے اتفاق کیا۔

ٹویٹر پر اداکارہ نے ماؤنٹ ایورسٹ بیس کیمپ کا ایک مختصر کلپ ری-پوسٹ کیا جس میں خیموں کے باہر کافی کوڑے دان موجود تھے۔ ویڈیو میں کیپشن دیا گیا کہ ایورسٹ کے دورے بند کرو یا اس کی حالت ٹھیک کرو۔ براہ کرم دنیا کو انسانوں سے بچائیں۔
Load Next Story