پہاڑی سے پنیر کی لڑھکتی گیند پکڑنے کے مقابلے کا دوبارہ انعقاد

سینکڑوں افراد نے پہیئے کی شکل میں ڈھالے گئے تین کلو وزنی پنیر کا تعاقب کیا اور چوٹیں بھی کھائیں

پنیر کی گیند کے تعاقب میں کئی افراد گرکرزخمی بھی ہوجاتے ہیں۔ فوٹو: بی بی سی

برطانیہ میں کووڈ 19 کی پابندیوں کے بعد اب دوبارہ مشہور اور عجیب وغریب مقابلے کے انعقاد ہوا ہے جسے 'چیز رولنگ ریس' کہا جاتا ہے۔

اس میں سخت پنیر کو ایک پہیئے یا گول طشتری میں ڈھالا جاتا ہے۔ پھر اسے ایک ترچھی پہاڑی سے نیچے لڑھکایا جاتا ہے۔ اس کے پیچھے سینکڑوں افراد تعاقب کے لیے دوڑ پڑتے ہیں جبکہ آخر میں پنیر کے سب سے قریب رہنے والا فاتح قرار پاتا ہے۔


برطانیہ میں گلوکیسٹر کے قریب انتہائی عمودی کُوپرز پہاڑیوں سے گلوکیسٹر پنیر کی طشتری کو لڑھکایا گیا۔ اس کے پیچھےپیچھے سینکڑوں افراد دوڑے۔ مردوں میں مقابلہ 28 سالہ میٹ کرولا نے جیتا جبکہ خواتین میں سے ڈیلانی اِروِنگ چوٹ کھانے اور نیم بے ہوش ہوجانے کے باوجود بھی مقابلہ اپنے نام کرلیا۔

پہاڑی سے اترتے درمیان کئی افراد گرے، کچھ کو چوٹ لگی اور بعض افراد لنگڑاتے ہوئے ریس سے الگ ہوگئے۔ میٹ نے کہا کہ وہ کسی تیاری کے بغیر دیوانہ وار پنیر کے پیچھے دوڑے جبکہ کینیڈا کی خاتون نے بتایا کہ وہ تیزی سے بھاگی اور کسی سے ٹکرانے کے بعد بے ہوش ہوگئیں۔ جب انہیں ہوش آیا تو وہ ایک خیمے میں تھیں۔

اس دلچسپ مقابلے کو 'چیزاورولنگ' کہا جاتا ہے جو سال 1826 سے جاری ہے جس کا ہرسال بے چینی سے انتظار کیا جاتا ہے۔
Load Next Story