پاکستان اٹلی کے درمیان ٹیکنالوجی منتقلی کے معاہدے پر دستخط

ماحولیاتی تبدیلی، تجارت، زراعت اور تعلیم میں روڈ میپ فار کوآپریشن کا معاہدہ ہوا

شیری رحمن اور اٹا لین نائب وزیر خارجہ نے مشترکہ صدارت کی،تاجر بھی شریک ہوئے۔ فوٹو: اے پی پی

پاکستان اور اٹلی کے درمیان ٹیکنالوجی منتقلی کے معاہدے پر دستخط ہو گئے۔

پاکستان اور اٹلی کے درمیان ماحولیاتی تبدیلی، تجارت و ثقافت اور زراعت و تعلیم کے شعبوں میں ٹیکنالوجی کی منتقلی کے سلسلے میں'روڈ میپ فار کوآپریشن' پر دستخط کیے گئے ہیں۔


وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمن اور اٹلی کی نائب وزیر خارجہ ماریہ تریپودی نے اطالوی وزارت خارجہ میں اجلاس کی شریک صدارت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ترکی، امارات اور اٹلی کو پاکستانی برآمدات میں 100 فیصد سے زائد اضافہ


فریقین نے اگلے ہفتے اسلام آباد میں اطالوی تجارتی ایجنسی کے دفتر کے قیام کو سراہتے ہوئے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور واٹر مینجمنٹ میں تعاون کے لیے مشترکہ فریم ورک قائم کرنے پر اتفاق کیا۔

اجلاس میں ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے لیے ویزوں کے خاتمے کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کا خیرمقدم کرتے ہوئے فریقین نے مائیگریشن اینڈ لیبر موبیلٹی کے لیے فریم ورک کو حتمی شکل دینے کے لیے مذاکرات کا اعادہ کیا۔

اجلاس میں پاکستان اور اٹلی کے تاجروں نے شرکت کی۔ تقریب کا اختتام روڈ میپ فار کوآپریشن پر دستخط کے ساتھ ہوا۔
Load Next Story