شہزاد اکبر کے بھائی کی بازیابی کیلیے ڈی آئی جی آپریشنز کو دو روز کا وقت

سابق مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کے بھائی کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی


ویب ڈیسک May 31, 2023
فوٹو فائل

ہائی کورٹ نے شہزاد اکبر کے بھائی کی بازیابی کے لیے ڈی آئی جی آپریشنز کو دو روز کا وقت دے دیا۔

سابق مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کے بھائی کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی۔

عدالتی حکم پر ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد بخاری عدالت میں پیش ہوئے جبکہ وکیل درخواست گزار قاسم ودود عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ دو دن کا وقت ہے مراد اکبر کو پیش کریں۔

عدالت نے پولیس کو دو روز میں مراد اکبر کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 2 جون تک ملتوی کر دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں