پی ایس ایل اور آئی پی ایل فائنلز میں حیرت انگیز طور پر مماثلت مگر کیسے

مداح سر پکڑ کر بیٹھ گئے


ویب ڈیسک May 31, 2023
مداح سر پکڑ کر بیٹھ گئے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن اور انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے 16ویں ایڈیشن میں حیرت انگیز طور پر مماثلت پائی گئی، جس پر دونوں ممالک کے مداح سر پکڑ کے بیٹھ گئے۔

پی ایس ایل اور آئی پی ایل کا فائنلز کھیلنے والی دونوں ٹیمیں پلے آف مرحلے کے پہلے میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں تھیں، جس لاہور قلندرز کا سامنا ملتان سلطانز جبکہ پڑوسی ملک میں چنئی سپر کنگز اور گجرات ٹائٹنز کی ٹیمیں میدان میں اُتری تھیں۔

پی ایس ایل کے آخری اوور میں 13 رنز درکار تھے جبکہ آئی پی ایل کے فائنل میں بھی چنائی کی ٹیم کو 13 رنز درکار تھے جبکہ دونوں جگہ بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو آخری بال پر 4 رنز ہی بنانے تھے۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل؛ نوین الحق کا وکٹ پر جشن منانے کا انداز بھی گواسکر کو پسند نہ آیا

اسی طرح ٹاس کے وقت بھی لاہور قلندرز نے ٹاس جیتا تھا، یہاں چنائی نے ٹاس جیتا اور چیمپئین بنی، پہلے کرنے والی بیٹنگ سائیڈ نے پی ایس ایل میں 200 سے زائد زنز بنائے آئی پی ایل میں بھی یہی ہوا۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل؛ ہر ڈاٹ بال پر بھارتی بورڈ 500 درخت لگائے گا! مگر کیوں

دونوں میچوں میں چاروں ٹیموں کے ایک کھلاڑی صفر پر وکٹ گنوا کر آؤٹ ہوا، جیسا کہ چنئی سپر کنگز کے ایم ایس دھونی، گجرات ٹائٹنز کے راشد خان جبکہ لاہور قلندرز کے احسن حفیظ اور ملتان سلطانز کے اسامہ میر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں