میں چاہتا ہوں میری بیوی ندا برقعہ پہنے اور نقاب کرے یاسر نواز

یاسر نواز کی خواہش پر ندا یاسر نے انکار کر دیا


ویب ڈیسک May 31, 2023
(فائل فوٹو)

پاکستان شوبز کے اداکار یاسر نواز نے اپنی اہلیہ ندا یاسر سے برقعہ پہننے اور نقاب کرنے کی فرمائش کر دی۔

حال ہی میں شوبز کی مشہور جوڑی ندا یاسر اور یاسر نواز ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کے پروگرام دی ٹاک ٹاک شو میں شریک ہوئے۔

شو کے میزبان حسن چودھری نے ندا یاسر سے سوال کیا کہ آپ کے شوہر کو کونسے رنگ پسند ہیں؟ جس پر اداکارہ و میزبان ندا نے اپنے شوہر کے پسندیدہ رنگوں کے نام بتائے۔



یاسر نواز نے اہلیہ کی بات مکمل ہوتے ہی بتایا کہ ویسے تو انہیں ندا پر مذکورہ رنگ بےحد پسند ہیں مگر میں چاہتا ہوں میری بیوی برقعہ پہنے نقاب کرے۔

یاسر کی اس خواہش کے اظہار پر حسن چودھری نے ندا سے سوال کیا کہ کیا وہ اپنے شوہر کے کہنے پر ایسا کریں گی؟

تاہم ندا یاسر نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ شوہر کیلئے تو نہیں مگر ایسا صرف اللہ کے خاطر کریں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں