پشاور ہائیکورٹ نے تھری ایم پی او کے احکامات کو کالعدم قرار دیدیا

ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے جاری تھری ایم پی او کے احکامات کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے، ہائی کورٹ


ویب ڈیسک May 31, 2023
ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے جاری تھری ایم پی او کے احکامات کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے، ہائی کورٹ

پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختون خوا میں تھری ایم پی او کے احکامات اور اعلامیے کو کالعدم قرار دے دیا۔

ہائیکورٹ میں تھری ایم پی او کے خلاف کیسز کی سماعت ہوئی۔ ہائیکورٹ نے درخواستوں پر مختصر فیصلہ سناتے ہوئے تھری ایم پی او کے احکامات کو کالعدم قرار دے دیا۔

ہائی کورٹ نے فیصلہ سنایا کہ ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے جاری تھری ایم پی او کے احکامات کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ عدالت نے کل درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنادیا۔

واضح رہے کہ تھری ایم پی او کے تحت حکومت کسی بھی شخص کو عوامی تحفظ یا نظم و ضبط کا جواز بنا کر گرفتار یا نظربند کرسکتی ہے۔

9 مئی واقعے کے بعد پی ٹی آئی کے سیکڑوں رہنماؤں اور کارکنوں کو اسی قانون کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں