جونئیر ہاکی ایشیاکپ سیمی فائنل میں پاکستان آج ملائیشیا کے مدمقابل آئے گا

میچ پاکستان وقت کے مطابق رات 10 بجے شروع ہوگا

میچ پاکستان وقت کے مطابق رات 10 بجے شروع ہوگا (فوٹو: فائل)

جونئیر ہاکی ایشیاکپ میں آج پاکستان اور ملائیشیا کی ٹیمیں دوسرے سیمی فائنل میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

عمان کے شہر صلالہ میں کھیلے جارہے ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت کو کوریا جبکہ پاکستان کو ملائیشیا کا چیلنج درپیش ہوگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے شروع ہوگا۔

ٹورنامنٹ کے آخری لیگ مقابلے میں پاکستان نے جاپان کو 2-3 سے شکست دیکر نہ صرف سیمی فائنل میں پہنچی بلکہ ورلڈکپ 2023 کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا تھا۔

مزید پڑھیں: جونئیر ہاکی ٹیم کے پاس ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرنے کا سنہری موقع


ٹیم انتطامیہ کے مطابق لڑکوں نے پہلے بھارت اور پھر جاپان کے خلاف جس شاندار کاررکدگی کا مظاہرہ کیا، اس سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، کوشش ہوگی ملائیشیا کے خلاف کامیابی سمیٹ کر فائنل میں جگہ بنائیں۔

مزید پڑھیں: جونئیر ہاکی ایشیاکپ؛ جاپان کو شکست دیکر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

واضح رہے کہ پاکستان کے میچ سے پہلے بھارت کو کوریا کا چیلنج درپیش ہوگا۔

Load Next Story