پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ پروسیجر اینڈ پریکٹس بل کالعدم قرار دینے کی استدعا

سپریم کورٹ میں پروسیجر بل کے خلاف درخواستوں پر کل سماعت ہوگی


ویب ڈیسک May 31, 2023
(فوٹو فائل)

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرل قانون 2023 کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کر دی۔

تحریک انصاف نے بطور فریق جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔

جمع کرائے گئے جواب میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرل قانون کو غیر آئینی قرار دیا جائے، قانون کی شقوں 2، 3، 4، 5، 7 اور 8 کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔

جواب میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرل قانون عدلیہ کی آزادی کے خلاف ہے، قانون سے عدلیہ کے اندرونی انتظامی امور میں مداخلت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں پروسیجر بل کے خلاف درخواستوں پر کل سماعت ہوگی، چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں آٹھ رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں