سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر کےخلاف کارروائی شروع کردی

چیف جسٹس پاکستان نے جسٹس مظاہرنقوی کیخلاف شکایات سپریم جوڈیشل کونسل کے ایک ممبر کو بھجوادیں


ویب ڈیسک May 31, 2023
چیف جسٹس پاکستان نے جسٹس مظاہرنقوی کیخلاف شکایات سپریم جوڈیشل کونسل کے ایک ممبر کو بھجوادیں

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف شکایات میں پیش رفت ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہرنقوی کےخلاف شکایات پرکارروائی کا آغاز کردیا۔

چیف جسٹس پاکستان نےجسٹس مظاہرنقوی کیخلاف شکایات سپریم جوڈیشل کونسل کے ایک ممبر کو بھجوادیں۔

مزید پڑھیں: جسٹس مظاہرنقوی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ایک اور ریفرنس دائر

جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس سردار طارق مسعود سپریم جوڈیشل کونسل کا حصہ ہیں۔ سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد احمد علی شیخ، لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی بھی سپریم جوڈیشل کونسل کے رکن ہیں۔

مزید پڑھیں: جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے پاس بطور چیئرمین جوڈیشل کونسل کا اجلاس بلانے کا اختیار ہے ۔ چیف جسٹس اجلاس بلانے سے قبل شکایت کے جائزے کے لیے معاملہ کونسل کے سینئر ممبر کو بھجواتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں